اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں چائلڈ پروٹیکشن ترمیمی بل کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے،بچوں سے زیادتی کے مجرم کے لیے سزائے موت تجویز کی گئی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مجوزہ بل کے تحت زیادتی میں ملوث شخص کو 20 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا ، بچوں کی فحش ویڈیو بنانے پر دس سال قید اور 70 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا ۔ بل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا،جنسی تشدد کے مجرم کا نام سرکاری ویب سایٹ پر مشتہر کیا جائے گا،ایسے شخص کو ملازمت دینے والے ادارے کے سربراہ
کو پانچ سال قید ہوگی۔بچوں کی سمگلنگ پر عمر قید یا 50 سال تک قید کے ساتھ 50 لاکھ جرمانہ بھی عائد ہوگا ، عدالت زیادتی کے مقدمات کی سماعت 30 دنوں میں مکمل کرنے کی پابند ہوگی۔
لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ کے 5 اضلاع…
پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…
کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…
کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…