(قدرت روزنامہ)ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی 2021 مہنگائی کی شرح 8.40 فیصد رہی۔ جون کی نسبت جولائی میں مہنگائی 1.34 فیصد بڑھی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق شہری علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 42.40 اور پیاز 34.53 فیصد، خوردنی گھی 6.70 فیصد اور خوردنی تیل 6.56 فیصد مہنگا ہوا۔
اسی طرح دیہی علاقوں میں سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل 33.43 اور گھی 30.41 فیصد مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر چینی کی قیمتوں میں 5.08 فیصد، آلو اور دال چنا کی قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پردیہات میں ٹماٹر 26.85 ، دال مونگ 22.33 اور آلو 13.77 فیصد سستے ہوئے۔ سالانہ بنیادوں پر شہروں میں آلو 16.17 فیصد اور پھل 13.93 فیصد سستے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں دال مونگ 11.36، چکن 10.07 فیصد سستا ہوا۔ دال ماش 5.18 اور دال مسور 1.24 فیصد سستی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 101.63 فیصد مہنگا ہوا۔ پیاز 47.62، آلو 12.66 اور سبزیاں 5.16 فیصد مہنگی ہوئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر دیہات میں انڈے22.37 اور چینی 21.46 فیصد مہنگی ہوئی۔
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…
مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…
🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…
سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…
اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…