منی لانڈرنگ سکینڈل، حمزہ شہباز نے ایف آئی اے کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا، کیا موقف اپنایا؟ جانئے

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور او ر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ سکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے شوکازنوٹس کا تحریری جواب جمع کرادیا ہے جس میں لیگی رہنما نے موقف اپنایا ہے کہ میرے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر قانو ن کے خلاف ہے،جو الزمات ایف آئی اے نے لگائے ہیں ان پر لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر چکا ہوں . نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کے جواب میں کہاگیا کہ احتساب عدالت میں میرے خلاف نیب کا دائر کردہ ریفرنس زیر سماعت ہے،اثاثوں کا ریکارڈ انکم ٹیکس، ویلتھ اسٹیمنٹ ،ایف بی آر سمیت متعلقہ فورمز پر موجود ہے، نیب میرے خلاف ایک انچ کی جائیداد ثابت نہیں کر سکی .

نیب ریفرنس اور شوکاز نوٹس کے مندرجات مماثلت رکھتے ہیں جس سے ایف آئی اے کی بدنیتی واضح طور پر عیاں ہے . جواب میں مزید کہاگیا کہ ایف آئی اے نے جن الزمات پر ایف آئی آر کاٹی اس پر پہلے ہی تحقیقات ہو چکی ہیں،تحقیقاتی ادارے کا شوز کاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی ہے . . .

متعلقہ خبریں