منی لانڈرنگ سکینڈل، حمزہ شہباز نے ایف آئی اے کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا، کیا موقف اپنایا؟ جانئے

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور او ر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ سکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے شوکازنوٹس کا تحریری جواب جمع کرادیا ہے جس میں لیگی رہنما نے موقف اپنایا ہے کہ میرے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر قانو ن کے خلاف ہے،جو الزمات ایف آئی اے نے لگائے ہیں ان پر لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر چکا ہوں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کے جواب میں کہاگیا کہ احتساب عدالت میں میرے خلاف نیب کا دائر کردہ ریفرنس زیر سماعت ہے،اثاثوں کا ریکارڈ انکم ٹیکس، ویلتھ اسٹیمنٹ ،ایف بی آر سمیت متعلقہ فورمز پر موجود ہے، نیب میرے خلاف ایک انچ کی جائیداد ثابت نہیں کر سکی۔نیب ریفرنس اور شوکاز نوٹس کے مندرجات مماثلت رکھتے ہیں جس سے ایف آئی اے کی بدنیتی واضح طور پر عیاں ہے۔

جواب میں مزید کہاگیا کہ ایف آئی اے نے جن الزمات پر ایف آئی آر کاٹی اس پر پہلے ہی تحقیقات ہو چکی ہیں،تحقیقاتی ادارے کا شوز کاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی ہے۔

Recent Posts

ادارے ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے بیچ نہ آئیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

مانسہرہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختوبخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ…

36 mins ago

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کرنے…

47 mins ago

رواں ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ اسلام آباد…

1 hour ago

محرمِ و الحرام میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرمِ و الحرام میں انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے ترجمان…

1 hour ago

سولر منصوبہ، پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کے لیے بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کااعلان کردیا…

1 hour ago

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی…

2 hours ago