سعودی شہریوں پر بھارت کا سفر کرنے پر پابندی جبکہ پاکستان فہرست میں شامل ہے یا نہیں؟ جانئے

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے تاحال اپنے شہریوں پر بھارت سمیت 15 ممالک کے سفر پر پابندی عائد کر رکھی ہے، یہ وہ ممالک ہیں جہاں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد اب بھی کافی زیادہ ہے تاہم پاکستان اس فہرست
میں شامل نہیں . عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں رواں ماہ کی 5 تاریخ سے کورونا پابندیوں کے خاتمے کا سلسلہ جاری ہے .

سعودیہ آمد پر پی سی آر ٹیسٹ، آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں . محکمۂ پاسپورٹ کے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر سعودی شہری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے سعودی شہریوں پر بھارت، ترکی، افغانستان، انڈونیشیا، آرمینیا، لبنان، یمن، شام، ایران، ڈیموکریٹک کانگو، لیبیا، بیلا روس، ویتنام، صومالیہ اور وینیزویلا کے سفر پر پابندی عائد ہے .

. .

متعلقہ خبریں