ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے تاحال اپنے شہریوں پر بھارت سمیت 15 ممالک کے سفر پر پابندی عائد کر رکھی ہے، یہ وہ ممالک ہیں جہاں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد اب بھی کافی زیادہ ہے تاہم پاکستان اس فہرست
میں شامل نہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں رواں ماہ کی 5 تاریخ سے کورونا پابندیوں کے خاتمے کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودیہ آمد پر پی سی آر ٹیسٹ، آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔محکمۂ پاسپورٹ کے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر سعودی شہری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے سعودی شہریوں پر بھارت، ترکی، افغانستان، انڈونیشیا، آرمینیا، لبنان، یمن، شام، ایران، ڈیموکریٹک کانگو، لیبیا، بیلا روس، ویتنام، صومالیہ اور وینیزویلا کے سفر پر پابندی عائد ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…