خفیہ ملاقاتیں جاری ، پی ٹی آئی کے کتنے اراکین اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کیساتھ جا ملے؟ بڑی یقین دہانی بھی کرا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ق کی قیادت سے پاکستان تحریک انصاف کے سات اراکین قومی اسمبلی نے خفیہ ملاقات کی ہے، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے (ق) لیگ کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ مسلم لیگ ق سے
سات اراکین قومی اسمبلی نے خفیہ ملاقات کی ہے، ان اراکین قومی اسمبلی نے گذشتہ تین روز کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ اور صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت سے ملاقات کی،ق لیگی قیادت سے ملاقاتیں کرنیوالے ایم این ایز کے نام فی الحال سامنے نہیں آسکے ۔مسلم لیگ ق نے وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات کی تردید کردی ہے، کامل علی آغا نے کہا کہ نہ ہی چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی وزیراعظم کے ساتھ کوئی ملاقات ہورہی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی شیڈول تیار یا رابطہ ہوا ہے۔کامل علی آغا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کرکٹ گراونڈ سے باہرنکلیں گے تو سیاست کی سمجھ آئے گی، جب حکومتی جماعت کا شیرازہ بکھر جائے تو ہمیں کچھ فیصلہ تو کرنا پڑے گا، شیخ رشید کی لینگوئج کا مطلب حکومت کو کچھ نظر آرہا ہے، اب دنوں کی نہیں گھنٹوں کی بات رہ گئی ہے۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید پی ٹی آئی کے نمائندے نہیں ہیں البتہ وہ وزیرداخلہ ضرور ہیں، مونس الٰہی نے ان کو جو جواب دے دیا اگر ان میں غیرت اور شرم ہے تو اب میدان میں آکر بات کریں۔ یہ وقت ادلے بدلے کا نہیں ہے، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، شیخ رشید کی اوقات سب کے سامنے ہے، مونس الٰہی نے ان کی اوقات بتا دی ہے،اگر تو شیخ رشید نے بات حکومتی نمائندے کے طور پر کی ہے تو ان سے پوچھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کی آفر ہمیں حکومت بننے کے چار ماہ بعد ہی آگئی تھی۔ لیکن ہم معاہدے کے پابند ہیں، پارٹی نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلے کا اختیار چودھری پرویزالٰہی کو دے دیا ہے۔

Recent Posts

گوگل کا تمام ایپ صارفین کو جیمنی لائیو اسسٹنٹ مفت پیش کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوگل کا جیمنی لائیو اسسٹنٹ اب ’جیمنی ایپ‘ کے ذریعے تمام فری…

9 mins ago

بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے…

18 mins ago

کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا تاہم نان فائلرزپالیسی مزید سخت کردی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ صوبوں کے ساتھ…

27 mins ago

کراچی: غیرقانونی رکشوں، اسٹینڈز اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کی ٹریفک پولیس نے شہر میں غیرقانونی طور پر چلنے والے…

35 mins ago

بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت کے 6 ماہ، عوام کو اب تک کیا ملا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان قیام پاکستان کے بعد سے مسائل کی زنجیروں میں جکڑا…

43 mins ago

بشریٰ انصاری کی کڑی تنقید پر چاہت فتح علی خان دل گرفتہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چاہت فتح علی خان کو ان کے گانوں کے انداز اور کچھ…

1 hour ago