عمر اکمل کے گھر ننھے مہمان کی آمد ،کرکٹر نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف کرکٹر عمر اکمل کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے . پاکستان کے معروف کرکٹر عمر اکمل کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے جبکہ اس موقع پر اسپورٹس و شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہیں .

قومی کرکٹر نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ اورنوزائیدہ بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی صحتیابی کے لیے دعا کی بھی اپیل کی ہے . عمر اکمل نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے جبکہ انہوں نے اس خوشی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہارکرنے والا کا شکریہ بھی ادا کیا ہے .

انہوں نے ٹوئٹر پر بھی اپنی اہلیہ اور نوزائیدہ بچے کی تصویر شیئر کی جس پر متعدد کرکٹرز اور اسپورٹس شخصیات سمیت صحافیوں اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی ہیں . اس خوشخبری کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر ضرور دی ہے لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا ہے ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش کب اورکہاں ہوئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں