(قدرت روزنامہ)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ٹیکنو کریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کی مخصوص نشستوں پر پاکستان تحریکِ انصاف نے کامیابی سمیٹ لی۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تین مخصوص نشستوں پر انتخابی عمل مکمل ہوگیا، تحریک انصاف تینوں مخصوص نشتوں پر کامیاب ہوگئی۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے رفیق نیئر 2 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، علما ومشائخ کی نشست پر تحریک انصاف کے محمد مظہر سعید 27 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر تحریک انصاف کے محمد اقبال 27ووٹ لےکر کامیاب ہوئے۔
مجموعی طور پر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 32 ہو گئی۔
پیپلز پارٹی 12 نشستوں کے ساتھ دوسرے، مسلم لیگ ن 7 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
علماومشائخ کی نشست پرمسلم لیگ ن کےصاحبزادہ سلیم نے13ووٹ حاصل کئے۔
سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر پیپلز پارٹی کے حافظ طارق محمود نے 14 ووٹ لیے، ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی 14 نے ووٹ حاصل کئے، پیپلزپارٹی کے دو نشستوں پر کامیاب ہونیوالے چوہدری یاسین کو ایک سیٹ چھوڑنی پڑے گی۔
خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئیں ، پی ٹی آئی کی امتیاز نسیم، صبیحہ صدیق، تقدیس گیلانی کامیاب، پیپلزپارٹی کی نبیلہ ایوب اور مسلم لیگ نون کی نثاراں عباسی بھی منتخب ہوچکی ہیں۔
سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…
اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…
برطانوی اخبار نے سوالات بھیج کر عمران خان کا انٹرویو کیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی…
واقعہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران پیش آیا جوہانسبرگ(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن کے…
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد…