جہانگیر ترین گروپ اور چودھری برادران کے درمیان معاملات طے پاگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترین گروپ اور چوہدری برادران کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے اسلام آباد میں چوہدری برادران سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ترین گروپ اور چوہدری برادران کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترین گروپ اور مسلم لیگ ق میں باہمی طورپر سیاسی تعاون کا فیصلہ ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا ہےکہ ترین گروپ اور چوہدری برادران کے درمیان دوبارہ جلد ملاقات ہوگی۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ سے

راہیں جدا کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا،نجی ٹی وی کے مطابق ترین گروپ کی علیم خان سے اُن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات ناکام رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ ملاقات ترین گروپ کے سخت گیر اراکین کی وجہ سے علیم خان گروپ کی دوریاں مٹ نہ سکیں، جس کے بعد علیم خان نے اپنی سیاسی حکمت عملی اور سرگرمیوں کو ترین گروپ سے علیحدہ کرلیا اور وہ ملاقاتوں کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں نے لندن سے واپس آنے والے سینئر رہنما عبدالعلیم خان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے کے موقف پر اتفاق کیا۔ جہانگیر ترین گروپ کے رہنما سعید اکبر نوانی، عو ن چوہدری اور دیگر نے لندن سے وطن واپس پہنچنے والے عبد العلیم خان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر خالد محمود،عائشہ نواز چوہدری،ہارون گل بھی شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے موقف اور سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔

Recent Posts

رواں سال کا آخری سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے…

6 mins ago

جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے…

11 mins ago

دو قومی صوبے میں صحت کے لئے وسائل اور فنڈز مہیا نہیں کیے جا رہے ،خوشحال کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ طب…

13 mins ago

آٹے کا تھیلا 100روپے مزید مہنگا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا، ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے…

16 mins ago

پشتون بلوچ صوبے میں برابری ہر شعبہ زندگی میں ناگزیر ہے، پشتونخواہ میپ

ژوب+شیرانی(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ صوبے میں برابر…

20 mins ago

ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کو مسترد کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ معمولی کمی…

26 mins ago