بڑے مقصد کیلئے چھوٹی قربانی دے دیں، چند ماہ کی بات ہے،آصف زر داری نے عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے نوازشریف سے اہم بات منوا لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزل پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الہی کو دینے کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف کو منا لیا . ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے تفصیلی مشاورت کی .

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الہی کو دینے کیلئے نوازشریف کو منا لیا . ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران آصف زرداری نے نوازشریف سے کہا کہ بڑے مقصد کیلئے چھوٹی قربانی دے دیں، چند ماہ کی بات ہے . ذرائع کا

کہنا ہے کہ ن لیگ کے نہ ماننے کی صورت میں آصف زرداری نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کی دھمکی دی تھی . مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی طرف سے ضمانت کے بعد مسلم لیگ (ن)بھی چوہدری پرویز الٰہی کو مشروط طور پر وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر رضا مند ہوگئی . مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے نواز شریف کو یقین دلایا ہے کہ ق لیگ پنجاب میں ن لیگ کیخلاف کوئی اقدام نہیں کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں