بڑے مقصد کیلئے چھوٹی قربانی دے دیں، چند ماہ کی بات ہے،آصف زر داری نے عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے نوازشریف سے اہم بات منوا لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزل پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الہی کو دینے کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف کو منا لیا۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے تفصیلی مشاورت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الہی کو دینے کیلئے نوازشریف کو منا لیا۔ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران آصف زرداری نے نوازشریف سے کہا کہ بڑے مقصد کیلئے چھوٹی قربانی دے دیں، چند ماہ کی بات ہے۔ذرائع کا

کہنا ہے کہ ن لیگ کے نہ ماننے کی صورت میں آصف زرداری نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی طرف سے ضمانت کے بعد مسلم لیگ (ن)بھی چوہدری پرویز الٰہی کو مشروط طور پر وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر رضا مند ہوگئی۔مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے نواز شریف کو یقین دلایا ہے کہ ق لیگ پنجاب میں ن لیگ کیخلاف کوئی اقدام نہیں کرے گی۔

Recent Posts

رواں سال کا آخری سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے…

1 min ago

جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے…

6 mins ago

دو قومی صوبے میں صحت کے لئے وسائل اور فنڈز مہیا نہیں کیے جا رہے ،خوشحال کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ طب…

8 mins ago

آٹے کا تھیلا 100روپے مزید مہنگا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا، ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے…

11 mins ago

پشتون بلوچ صوبے میں برابری ہر شعبہ زندگی میں ناگزیر ہے، پشتونخواہ میپ

ژوب+شیرانی(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ صوبے میں برابر…

15 mins ago

ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کو مسترد کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ معمولی کمی…

21 mins ago