احسن اقبال کا عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگوں کا جلسہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگوں کا جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد کسی سیاسی تبدیلی کی نہیں عوام کی تحریک ہے،پاکستان کی تمام سیاسی و جمہوری قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی اور آئین و عوام کے مفاد کے تحفظ کے لئے اس حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے متحد ہیں، تمام مافیاز کے نمائندے کابینہ میں بیٹھے ہیں اور ہر مافیا عمران خان کا ڈونر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے

کہاکہ تحریک عدم اعتماد کسی سیاسی تبدیلی کی نہیں عوام کی تحریک ہے، آج حکومت نے جو پاکستان کا حشر کیا ہے اگر یہ رخصت نہ ہوئی تو ملک کو دوبارہ درست راستے پر لانا مشکل ہوجائے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان کی تمام سیاسی و جمہوری قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی اور آئین و عوام کے مفاد کے تحفظ کے لئے اس حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے متحد ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک سے بیرونی سرمایہ کاری بھاگ گئی ہے آج پورا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوچکا ہے، 4 سال مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی معیشت ناکام معیشت پیش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی 20 ہزار ارب کے قرضے لے چکے ہیں،سارے قرضے خسارہ پورا کرنے میں جھونک دیئے ہیں۔مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ جتنے اسکینڈل اس حکومت کے آئے اتنے پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئے، پی ٹی آئی کی کرپشن کا پلڑا بھاری ہے کیونکہ تمام مافیاز کے نمائندے کابینہ میں بیٹھے ہیں اور ہر مافیا عمران خان کا ڈونر ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت پاکستان کو 100 ارب ڈالر کی چوٹ میں پڑیگا۔ انہوں نے کہاکہ ثاقب نثار صاحب آپ کا لاڈلہ پاکستان کو ایک سو ارب ڈالر میں پڑیگا، کون ادا کریگا؟۔ احسن اقبال نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ جس قسم کی زبان استعمال کررہے ہیں اسکا مطلب ہے گل ودھ گئی ہے،آپ کو 172 ارکان ثابت کرنا ہے۔ صحافی نے سوال کیاکہ کیا پرویز الٰہی کو وزیر اعلی بنانے پر مسلم لیگ (ن)راضی ہوگئی ہے؟۔ احسن اقبال نے کہاکہ اپوزیشن حکومت کی تمام حلیف جماعتوں کے ساتھ بات کررہی ہے، ہم اتفاق رائے سے اصلاحاتی ایجنڈا بنا کر ملک کو ترقی پر ڈالنا چاہتے ہیں،یقین ہے حلیف جماعتوں میں کسی میں عمران خان کا بوجھ اٹھانے کی ہمت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس دن عدم اعتماد ہوگا شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگوں کا جلسہ کریں گے،یہ ایک خطرناک کھیل ہے عمران خان سڑکوں پر لوگوں کو اکسانا چاہتے ہیں،عمران خان پاکستان تصادم کرونا چاہتے ہیں،ہم اور ہماری قیادت انکے ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کریں گے۔

Recent Posts

جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے…

4 mins ago

دو قومی صوبے میں صحت کے لئے وسائل اور فنڈز مہیا نہیں کیے جا رہے ،خوشحال کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ طب…

7 mins ago

آٹے کا تھیلا 100روپے مزید مہنگا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا، ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے…

10 mins ago

پشتون بلوچ صوبے میں برابری ہر شعبہ زندگی میں ناگزیر ہے، پشتونخواہ میپ

ژوب+شیرانی(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ صوبے میں برابر…

14 mins ago

ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کو مسترد کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ معمولی کمی…

20 mins ago

کوئٹہ ،زائدقیمت پر کم وزن روٹی کی فروخت جاری، انتظامیہ خاموش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں تندوری روٹی اڑان بھر رہی ہے کم وزن زیادہ قیمت ڈی سی…

39 mins ago