پاکستان سفارتی حوالے سے ایک مرتبہ پھر عالمی توجہ کا مرکز بننے جا رہا ہے، وزیر خارجہ

(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سفارتی حوالے سے ایک مرتبہ پھر عالمی توجہ کا مرکز بننے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
وزیر خارجہ کی زیرِ صدارت او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے انتظامات کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،اسپیشل سیکرٹری خارجہ رضا بشیر تارڑ، ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار سمیت وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
وزارتِ خارجہ کی مختلف کمیٹیوں کے سربراہان نے وزیر خارجہ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے انتظامات کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔
مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے بعد، اڑتالیسویں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، سفارتی حوالے سے ایک مرتبہ پھر عالمی توجہ کا مرکز بننے جا رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اجلاس کے انتظامات کو بطریق احسن مکمل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے۔

Recent Posts

سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری…

4 mins ago

بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری بہادر فوج کا…

12 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا پاکستان میں انعقاد انتہائی اہم ہے: محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شنگھائی…

15 mins ago

جسٹس منصور علی شاہ کی عدم حاضری پر مقرر کیے گئے مقدمات ڈی لسٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جسٹس منصور علی شاہ کے سپریم کورٹ نہ آنے کے باعث انکی سربراہی…

20 mins ago

پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور

لاہور (قدرت روزنامہ ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے سابق…

22 mins ago

انٹرا پارٹی الیکشن کیس؛ پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کیلیے مہلت مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی…

27 mins ago