ماہرہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں .

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ترین اداکارہ ماہرہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اسکردو کے سفر کی شاندار تصاویر شیئر کیں ہیں .

ماہرہ خان کی اس ان تصاویر میں انہیں خوبصورت برفیلی پہاڑوں کے درمیان موجود دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اداکارہ کے ساتھ کچھ دوست بھی موجود ہیں اور وہ اسکردو کی سیر بھی کررہی ہیں .

ماہرہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پیچھے تو دیکھو . ‘

ماہرہ خان کی ان تصاویر کو ان کے مداحوں سمیت ساتھی اداکاروں کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے، پاکستان کی معروف اداکارہ کُبریٰ خان نے بھی ماہرہ کی تصاویر پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے .

کُبریٰ خان نے ماہرہ کی تصویر پر کمنٹ میں لکھا کہ ہ ’اور اب یہ برف میں آگ لگائیں گی . ‘

. .

متعلقہ خبریں