قوم آنے والے دنوں میں حکومت گرانے نکلے 3 چوہوں کا شکار ہوتے دیکھے گی ، وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

حافظ آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم کا کہنا ہےکہ “تحریک عدم اعتماد کی کوئی فکر نہ کریں یہ جو سب اکٹھے ہو کر کوشش کررہے ہیں کہ حکومت گر جائے گی، آنے والے دنوں میں سب دیکھیں گے کہ بجائے حکومت گرنے کے جو 3 چوہے شکار کیلئے نکلے ہیں ان کا شکار ہوتے دیکھیں گے‘۔

حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ پاکستان بنانےکا مقصد پتہ نہیں تو ایک قوم نہیں بن سکتے، جب تک قوم برائی کے خلاف کھڑی نہ ہو تو برائی بڑھ جائے گی، ظلم کےخلاف کھڑے نہیں ہوں گے ظلم بڑھ جائےگا۔ 25 سال سے اپنی قوم میں تبلیغ کررہا ہوں، عظیم قوم بننا ہے تو اچھائی کا ساتھ دینا ہے، میں سیاست میں اس لیے نہیں آیا کہ ٹماٹر کی کیا قیمت ہے، آلو کی کیا قیمت ہے؟ میں سیاست میں صرف پاکستانیوں کو ایک قوم بنانے کیلئے آیا۔

وزیر اعظم  کا کہنا تھاکہ مغرب میں جمہوریت کے اندر کسی کی جرات نہیں ہے کہ وہ کسی کا ضمیر خریدے، نامور اور کرپٹ لوگ سب  کھڑے ہوگئے ہیں اور ریاست گرانے کیلئے لوگوں کا ضمیر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے،کوئی پیسے کے زور پر حکومت گرانے کی کوشش کرے تو قوم مقابلہ کرتی ہے۔ وزیراعظم تقریر میں “کانپیں ٹانگ رہی ہیں” کا طنز کرتے رہے۔ان کا کہنا تھاکہ لیڈر کبھی کسی کے سامنے جھکتا نہیں، یہاں کا وزیراعظم امریکی صدر کے سامنے بیٹھے، کانپیں ٹانگ رہی ہوتی ہیں، ہاتھ میں پرچی ہوتی ہے، کہیں منہ سے کچھ غلط نہ نکل جائے۔وزیر اعظم نے ایک بار پھر یورپی یونین پر تنقید کی اور کہا کہ یورپی سفیروں نے خط لکھا روس کی مذمت کریں، یہ سفارتی آداب کے خلاف ہے کہ سفیر کھلا خط لکھیں، میں نے یورپی سفیروں پر صحیح تنقید کی اور میں نے پوچھا بھارت کو اس طرح خط لکھنے کی جرات ہے؟ 

 میں نے  یورپی یونین پر تنقید کی تو فضل الرحمان نے کہا عمران خان نے بڑاظلم کردیا، باہر سے کوئی گورا آتا ہے تو شہباز شریف جلدی جلدی ٹائی سوٹ پہن لیتا ہے، شہباز شریف کہتا ہے انگریزوں پر تنقید کرکے ظلم کردیا۔ بلاول کہتا ہے عمران نے پاکستان پر ظلم کردیا لیکن میں ان سب سے بہتر مغرب کو جانتا ہوں، جو ان کے جوتے پالش کرتےہیں وہ حقارت سے دیکھتےہیں، جو اپنے قوم کیلئے کھڑے ہوتےہیں، مغرب ان کی عزت کرتا ہے۔ڈرون حملوں کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جس ملک کیلئے جنگ لڑ رہے تھے، اس نے سال 2008 سے 2018 تک 400 ڈرون حملے کیے، آصف زرداری اور نوازشریف نے ایک دفعہ بھی ڈرون حملے کی مذمت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان ان کیلئے جنگ لڑرہاہے اور وہی ہم پر بمباری کررہاہے، میں نے باربار ان کی مخالفت کی اور دھرنےدیے اورکہا کہ ڈرون حملے انسانی حقوق کیخلاف ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ یورپی یونین کےسفیروں نے مجھ سےکہا کہ ڈرون حملوں کی کیوں مخالفت کررہےہووہ تودہشتگردماررہےہیں؟ میں نے یورپی یونین کے سفیروں سےکہاکہ لندن میں 30 سال سے ہمارا ایک دہشت گردبیٹھاہے، اس دہشتگرد نےکراچی میں جتنے قتل کیے جو دہشتگرد تم مار رہے ہو انہوں نے اس سےزیادہ قتل نہیں کیے، فرق یہ ہے اس نے پاکستانیوں کو قتل کیا ہے اور آرام سے لندن میں بیٹھا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم کہتے ہیں لندن میں بیٹھا دہشتگرد ہمیں دو آپ کہتے ہیں عدالت میں ثابت کریں، میں نے کہا ہمیں اجازت دیں گے کہ ڈرون اٹیک کرکے اسے لندن میں ماردیں ؟ اگرآپ اجازت نہیں دیں گےاور کوئی مہذب معاشرہ اس کی اجازت نہیں دیتا، تو کیا ہم آپ کے” کمی “ہیں کہ آپ یہاں ڈرون ماررہے ہیں؟ان کا کہناتھا کہ پاکستان کو دنیا سے اچھے تعلقات رکھنے چاہیئں، 22 کروڑ پاکستانیوں کا وزیراعظم ہوں اور میری سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ پاکستانیوں کے حقوق اور مفادات کی حفاظت کروں  دوسروں کو خوش کرنےکیلئے ملک کو نقصان پہنچانے کی اجازت کبھی نہیں دوں گا۔

Recent Posts

سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری…

3 mins ago

بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری بہادر فوج کا…

10 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا پاکستان میں انعقاد انتہائی اہم ہے: محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شنگھائی…

14 mins ago

جسٹس منصور علی شاہ کی عدم حاضری پر مقرر کیے گئے مقدمات ڈی لسٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جسٹس منصور علی شاہ کے سپریم کورٹ نہ آنے کے باعث انکی سربراہی…

19 mins ago

پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور

لاہور (قدرت روزنامہ ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے سابق…

21 mins ago

انٹرا پارٹی الیکشن کیس؛ پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کیلیے مہلت مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی…

26 mins ago