لاہور (قدرت روزنامہ) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کردار اور ساکھ پر سوال اٹھا دیا .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز شریف نے کہا کہ ایوان کا سپیکر قومی اسمبلی کا محفظ اور نگہبان ہوتا ہے ، یہ منصب ان سے غیر جانبداری اور پارٹی وابستگی سے بالا تر رہنے کا تقاضہ کرتا ہے ، اسد قیصر اپنے بیانات اور طرز عمل کے باعث جانبدار ہو گئے ہیں .
صدر مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف کی طرف جھکاؤ واضح ہے جو ان کے کردار اور ساکھ پر بڑا سوال ہے .
. .