(قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے .
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے جو لبادہ اوڑھ رکھا تھا وہ بے نقاب ہو گیا ہے، ان کو مخصوص ایجنڈے کے تحت پاکستان لایا گیا ہے .
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو طاقتور بنایا جائے کیونکہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں عوام نے واضع کردیا ہے .
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہوا کا غبارہ ہے، بس سوئی لگنے کی دیر ہے، حکومت اکثریت کھو بیٹھی ہے .
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم کی جو دوڑیں لگی ہوٸی ہے یہ اس کی بوکھلاہٹ ہے، اتحادی اسے چھوڑ چکے ہیں .
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں پاک صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں کیونکہ عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا ہے .
انہوں نے کہا کہ پورا ملک تیار رہے ہم کسی بھی وقت کال دے سکتے ہیں، اسلام آباد کے لیے کارکن تیار رہیں .
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد ناکام ہونے کا تاثر بھی غلط ہے .
. .