کارکن اسلام آباد آنے کے لیے تیار رہیں کسی بھی وقت کال دے سکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

(قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے جو لبادہ اوڑھ رکھا تھا وہ بے نقاب ہو گیا ہے، ان کو مخصوص ایجنڈے کے تحت پاکستان لایا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو طاقتور بنایا جائے کیونکہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں عوام نے واضع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہوا کا غبارہ ہے، بس سوئی لگنے کی دیر ہے، حکومت اکثریت کھو بیٹھی ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم کی جو دوڑیں لگی ہوٸی ہے یہ اس کی بوکھلاہٹ ہے، اتحادی اسے چھوڑ چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں پاک صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں کیونکہ عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورا ملک تیار رہے ہم کسی بھی وقت کال دے سکتے ہیں، اسلام آباد کے لیے کارکن تیار رہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد ناکام ہونے کا تاثر بھی غلط ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

5 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

6 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago