یوکرین جنگ، پولینڈ سرحد کے قریب فوجی اڈے پر روسی فضائی حملہ، 35 افراد ہلاک

(قدرت روزنامہ)روس نے مغربی يوکرين ميں پولينڈ کے سرحد کے پاس واقع ياوريو کے ايئر بيس پر آج فضائی حملے کيے ہیں جن میں 35 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق عسکری اڈے پر کُل آٹھ ميزائل داغے گئے ہیں تاہم فی الحال اس حملے ميں جانی و مالی نقصان کی تفصيلات واضح نہيں ہو سکیں۔

ياوريو پولينڈ کی سرحد سے صرف 25 کلوميٹر کے فاصلے پر ہے اور يہ وہی فوجی اڈا ہے جہاں يوکرينی فوج نيٹو کے ہمراہ مشترکہ جنگی مشقيں کرتی رہی ہے۔

اب تک اکثريتی روسی حملے يوکرين کے وسط اور مشرق کی جانب کيے جاتے رہے ہيں اور يہ پہلا روسی حملہ ہے جو يوکرين ميں مغربی سرحد اور يورپی يونين کے رکن ملک پولينڈ کے پاس کيا گيا۔

اِس روسی حملے کے خلاف ابھی تک يورپی يونين اور پولينڈ کا رد عمل سامنے نہيں آيا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیٹو نے اعلان کیا تھا کہ وہ 14 مارچ بروز پیر کو شمالی یورپ کے ملک ناروے میں مشقوں کے لیے 30 ہزار فوجی بھیج رہا ہے۔

اِن نیٹو فوجی مشقوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ روس کی سرحد سے چند سو کلومیٹر کے فاصلے پر کی جائیں گی۔

نیٹو کی اِن عسکری مشقوں کو کولڈ رسپانس 2022ء کا نام دیا گیا ہے۔ مشقوں میں 27 ممالک کے تقریباً 30 ہزار فوجی، 200 طیارے اور 50 بحری جہازوں کی شرکت متوقع ہے۔ یہ اس سال نیٹو دستوں کی سب سے بڑی مشقیں ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے تصدیق کی ہے کہ اس جنگ میں اب تک 1300 یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Recent Posts

امید ہے الیکشن کمیشن اب ہمارے انٹراپارٹی انتخابات قبول کرلیگا، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے…

8 mins ago

کب ریٹائر ہوں گا پتا نہیں ،انفرادی ریکارڈز کو اہمیت نہیں دیتا : رونالڈو

ریاض (قدرت روزنامہ ) پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے…

18 mins ago

وزیراعظم نے انگلش ٹیم کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر آئی انگلش ٹیم کو وزیراعظم…

20 mins ago

پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت…

25 mins ago

پی سی بی نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا عہدے…

29 mins ago

مسلسل پانچویں بارپیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں بھی کمی کی جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ مسلسل پانچویں بار پیٹرول…

33 mins ago