بالی وڈ کی مشہور اداکارہ چوری کے الزام میں گرفتار

(قدرت روزنامہ)بھارتی فلم ساز انوراگ کیشپ پر جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے والی بنگالی اداکارہ کو پیسے چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے .

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ روپا دتہ کو کلکتہ میں جاری بین الاقوامی کتب میلے میں جیب کترنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے .

پولیس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا جب ایک پولیس کانسٹیبل نے ایک خاتون کو کچرے کے ڈبے میں بیگ پھینکتے ہوئے دیکھا .

مذکورہ کانسٹیبل نے خاتون کو حراست میں لے کر تلاشی لی توان کے پاس سے 75 ہزار روپے کی رقم برآمد ہوئی جو کہ کچرے میں پھینکے گئے بیگ سے چرائے گئے تھے .

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کی شناخت بنگال کی معروف اداکارہ روپا دتہ کے نام سے ہوئی، پولیس نے اداکارہ کوچوری کے الزام میں گرفتار کرلیا اور کل انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا .

واضح رہے کہ روپا دتہ نے 2020 میں بالی وڈ کے ممتاز فلم ساز و ہدایت کار انوراگ کیشپ پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں فیس بک پر نازیبا پیغامات بھیجتے ہیں .

تاہم بعد میں یہ الزام جھوٹا ثابت ہوا تھا . کیوں کہ وہ انوراگ کیشپ کے بجائے کسی دوسرے فرد سے چیٹنگ کر رہی تھی جس کے نام کے شروع میں کیشپ آریا تھا .

اداکارہ نے ٹوئٹر پر ان نازیبا پیغامات کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے تھے .

. .

متعلقہ خبریں