بالی وڈ کی مشہور اداکارہ چوری کے الزام میں گرفتار

(قدرت روزنامہ)بھارتی فلم ساز انوراگ کیشپ پر جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے والی بنگالی اداکارہ کو پیسے چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ روپا دتہ کو کلکتہ میں جاری بین الاقوامی کتب میلے میں جیب کترنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا جب ایک پولیس کانسٹیبل نے ایک خاتون کو کچرے کے ڈبے میں بیگ پھینکتے ہوئے دیکھا۔

مذکورہ کانسٹیبل نے خاتون کو حراست میں لے کر تلاشی لی توان کے پاس سے 75 ہزار روپے کی رقم برآمد ہوئی جو کہ کچرے میں پھینکے گئے بیگ سے چرائے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کی شناخت بنگال کی معروف اداکارہ روپا دتہ کے نام سے ہوئی، پولیس نے اداکارہ کوچوری کے الزام میں گرفتار کرلیا اور کل انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ روپا دتہ نے 2020 میں بالی وڈ کے ممتاز فلم ساز و ہدایت کار انوراگ کیشپ پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں فیس بک پر نازیبا پیغامات بھیجتے ہیں۔

تاہم بعد میں یہ الزام جھوٹا ثابت ہوا تھا۔ کیوں کہ وہ انوراگ کیشپ کے بجائے کسی دوسرے فرد سے چیٹنگ کر رہی تھی جس کے نام کے شروع میں کیشپ آریا تھا۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر ان نازیبا پیغامات کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے تھے۔

Recent Posts

جعفرآباد،محبت شاخ میں مسلح افراد کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

جعفرآباد(قدرت روزنامہ)جعفرآبادکے علاقے محبت شاخ میں مسلح افرادکی فائرنگباپ بیٹا جاں بحق۔ملزمان فرارپولیس نے لاشوں…

3 mins ago

گوادر میں کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار ،چوری شدہ سامان برآمد

گوادر(قدرت روزنامہ)ڈپولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کیا اور چوری…

9 mins ago

لاہور جلسہ: تحریک انصاف کے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو ایس او پیز کے ساتھ آج…

22 mins ago

’خان نے کہہ دیا جلسہ ہوگا تو بس ہوگا‘، پی ٹی آئی لاہور کارکنان پرعزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان لاہور میں ہفتہ کو ہونے والے جلسے…

34 mins ago

لاہور جلسہ: خیبرپختونخوا سے قافلے علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایم ون موٹر وے سے روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے لاہور جلسہ میں شرکت کے لیے پی ٹی…

46 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: کنٹینرز سے نمٹنے کے لیے کرینز کا لشکر لاہور گامزن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں ہفتے کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی…

56 mins ago