(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ضابطے کے مطابق قرار دیتے ہوئے اجلاس 22 مارچ سے پہلے بلانے کے لیئے اسپیکر کو تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی تحریک اور ریکوزیشن پر اپوزیشن اراکین کے دستخطوں کی تصدیق مکمل کی ہے، کسی بھی رکن کے دستخط مشکوک یا رول آف سائن کے خلاف نہیں نکلے۔
قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی نے تمام ضوابط پورے کرنے کے بعد فائل اسپیکر کو بھجوا دی ہے اور انہیں 22 مارچ سے قبل کسی بھی دن اجلاس بلانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس بلانا ایک آئینی تقاضا ہے جس سے انحراف نہیں کیا جا سکتا۔
پہلا مرحلہ ریکوزیشن اور دوسرا عدم اعتماد کی تحریک پر دستخطوں کی تصدیق کا تھا ،دونوں مراحل مکمل ہونے اور تحریک کے ضابطے کے مطابق ہونے کا جائزہ لیا گیا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…