چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ارکان قومی اسمبلی کے ہمراہ فلم دیکھنے سنیما پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ارکان قومی اسمبلی کے ہمراہ فلم دیکھنے سنیما پہنچ گئے۔ اسلام آباد کے سنیما میں پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی تواضع بھی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کیلئے مووی شو کا اہتمام کیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بڑے شاپنگ مال میں قائم سنیما گھر میں بلاول بھٹو زرداری پہنے اور پارٹی ارکان اسمبلی کےساتھ فلم دیکھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے سنیما میں پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی تواضع بھی کی گئی۔خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سے اپوزیشن کے ارکان اسمبلی اسلام آباد میں پارلیمنٹ لارجز میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ آج ہی کے روز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے نمبرز پورے نہ ہوتے تو کیا وزیراعظم عمران خان اتنا گھبراتے؟۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کو گالی دینا تو گالی کی توہین ہوگی، ہارا ہوا شخص گالیاں دینا اور بال ٹیمپرنگ کرنا شروع کردیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد عمران خان کے خلاف نہیں بلکہ معاشی بحران اور اس حکومت کی خارجہ پالیسی کے خلاف ہے، جس نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیا۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عمران خان ایک غیر جمہوری آدمی ہے جو فکسڈ میچ پر یقین رکھتا ہے، پارلیمان میں کسی کو ووٹ ڈالنے سے روکنا آئین و قانون کی خلاف ورز ی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف دھاندلی کرنا جانتا ہے، وزیر اعظم اب دھاندلی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم ہر قیمت پر اس ہارے ہوئے شخص کو دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس آف اسلام آباد ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر سے اپیل ہے کہ کسی ممبر کو اپنا ووٹ ڈالنے سے روکا نہ جائے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایم کیو ایم کے ساتھ مسائل رہے ہیں، پی پی پی اور ایم کیو ایم اگر مل کر سندھ کے مسائل کا مقابلہ کرتے ہیں تو بہتر نتائج نکل سکتے ہیں۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ایک سازش کے تحت ہم سے دور کیا گیا، کل ایم کیو ایم کی قیادت سے ہماری قیادت کی بات چیت ہوگی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

51 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

1 hour ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

1 hour ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

1 hour ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago