کراچی،نومولود بچی کی لاش ایمبولینس سے پھینکنے والی ماں بیٹی گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں پولیس نے نومولود بچی کی لاش کو پھینک کر فرار ہونے والی ماں بیٹی کو گرفتار کر لیا جس میں نومولود کی ماں بھی شامل ہے جس نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے نومولود کو چلتی ایمبولینس سے پھینکا تھا۔پولیس کے مطابق 2 روز قبل فریئر کے علاقے میں نومولود بچی کو پھینک کر فرار ہونے والی 2 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار خواتین آپس میں ماں بیٹی ہیں۔

ملزمہ خاتون نیہا دختر شنکر نے دہلی کالونی کی ایک نجی اسپتال کی ایمبولینس کے اندر ہی بچی کو جنم دیا تھا۔ملزمہ نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے چوہدری خلیق الزماں روڈ پر چلتی ہوئی ایمبولینس کے دروازے کی کھڑکی سے نومولود بچی کی لاش کو بے دردی سے باہر روڈ پر پھینک دیا تھا اور فرار ہوگئی تھیں۔دونوں ملزم خواتین کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔نومولود بچی کا پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی عمل میں لانے کے بعد لاش کو چھیپا سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔

Recent Posts

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 min ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

19 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 hours ago