لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے گلبرگ میں شاپنگ پلازا میں لگی خطر ناک آگ 3 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جا سکی، تاجروں اور دکانداروں کا کروڑوں کا نقصان ہو گیا ہے ترجمان ریسکیو کے مطابق 25 گاڑیاں آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں پلازا کے سیکیورٹی انچارج اور ایک ملازم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق رات 1بجے پلازہ میں آگ لگی۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں 50 فائر فائٹر اور 60 ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلی منزل پر لگی آگ بجھا دی گئی ہے ، آگ سے پلازا کا دوسرا اور تیسرا فلور مکمل طور پر جل گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ پلازا میں 400 سے زائد دکانیں قائم ہیں، جن میں زیادہ تر دکانیں موبائل فونز اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ اے گریڈ کی آگ ہے ، آگ بجھانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، آگ بجھا نے میں مزید 4 سے 6 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…