امریکی ریاست کنکٹی کٹ سے مریم خان پہلی پاکستانی مسلمان ممبر اسمبلی منتخب

نیویارک (قدرت روزنامہ) پاکستانی نژاد امریکی خاتون مریم خان کنکٹی کٹ سٹیٹ اسمبلی کے ڈسٹرکٹ 5 میں ہوئے سپیشل الیکشن میں واضح اکثریت سے اپنی نشست جیت گئی ہیں. انہوں نے ڈالے گئے کل ووٹوں میں سے 75 فیصد ووٹ حاصل کئے. مریم خان نے ریکارڈ قائم کیا ہے. کنکٹی کٹ کا ڈسٹرکٹ 5 ہارٹ فورڈ اور ونڈسر کے علاقوں پر مشتمل حلقہ ہے. کنکٹی کٹ ہاؤس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی پہلی مسلمان رکن منتخب ہوئی ہے. اس لحاظ سے یہ ایک تاریخی فتح ہے. 2022 کے بقیہ اجلاس کے دوران، وہ عمر رسیدہ، بچوں

اور عدلیہ کی کمیٹیوں میں رکن کے طور پر کام کریں گی. سپیشل ایجوکیشن میں ماسٹر ڈگری رکھنے والی مریم خان قبل ازیں اے. آئی پرنس ٹیکنیکل ہائی سکول ونڈسر (سی ٹی) میں سپیشل ایجوکیشن ٹیچر تھیں. 33 سالہ مریم خان اپنے شوہر اور 3 بچوں کے ساتھ ونڈسر ٹاؤن میں رہتی ہیں. وہ 1994ء میں پاکستان سے امریکہ منتقل ہوئی تھیں.

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

43 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

1 hour ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

1 hour ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

1 hour ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

1 hour ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago