لاہور(قدرت روزنامہ) سیاسی رابطوم میں تیزی آ گئی،مسلم لیگ ق اور ترین گروپ میں بھی رابطوں کا سلسلہ شروع ہو گیا . وفاقی وزیر مونس الہیٰ اور جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے .
علی ترین اور مونس الہیٰ کی ٹیلی فون پر بات عون چوہدری نے کروائی . مونس الہیٰ نے علی ترین سے ان کے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی .
عون چوپدری نے جہانگیر ترین کو پرویز الہیٰ سے ملاقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا . ترین گروپ نے آج اہم مشاورتی اجلاس بھی طلب کیا . اجلاس می میں سیاسی رابطوں کے نتیجے میں اہم فیصلے متوقع ہیں . قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر و اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اس پراتفاق ہوگیا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی .
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ آئین اور قانون بڑا واضح ہے، اسپیکرقومی اسمبلی کواس پرعمل کرناچاہیے، ہم اپنا فیصلہ کرچکے، اس پرساتھیوں سےحتمی مشاورت کررہے ہیں . انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق،ایم کیوایم اوربلوچستان عوامی پارٹی مل کرچل رہے ہیں . پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفے دیں گے، آج جہانگیر ترین گروپ کے عون چوہدری ملاقات کیلئے آئے تھے اور اگلے دو دن میں وہ بھی ہمیں اپنی حمایت کا بتائیں گے .
ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، وزیراعظم عمران خان کو اپنی کوششیں جاری رکھنا چاہیئیں . قبل ازیں حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کا تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورتی اجلاس ہواجس میں اب تک کے اپوزیشن اور حکومت کے ساتھ روابط پر اعتماد میں لیا گیا اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت پر بھی بریفنگ دی گئی . ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق نے کل بھی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا .