مسلم لیگ ق اور ترین گروپ میں بھی رابطوں کا سلسلہ شروع ہو گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) سیاسی رابطوم میں تیزی آ گئی،مسلم لیگ ق اور ترین گروپ میں بھی رابطوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔وفاقی وزیر مونس الہیٰ اور جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔علی ترین اور مونس الہیٰ کی ٹیلی فون پر بات عون چوہدری نے کروائی۔مونس الہیٰ نے علی ترین سے ان کے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔
عون چوپدری نے جہانگیر ترین کو پرویز الہیٰ سے ملاقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ترین گروپ نے آج اہم مشاورتی اجلاس بھی طلب کیا۔اجلاس می میں سیاسی رابطوں کے نتیجے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر و اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اس پراتفاق ہوگیا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ آئین اور قانون بڑا واضح ہے، اسپیکرقومی اسمبلی کواس پرعمل کرناچاہیے، ہم اپنا فیصلہ کرچکے، اس پرساتھیوں سےحتمی مشاورت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق،ایم کیوایم اوربلوچستان عوامی پارٹی مل کرچل رہے ہیں۔پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفے دیں گے، آج جہانگیر ترین گروپ کے عون چوہدری ملاقات کیلئے آئے تھے اور اگلے دو دن میں وہ بھی ہمیں اپنی حمایت کا بتائیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، وزیراعظم عمران خان کو اپنی کوششیں جاری رکھنا چاہیئیں۔قبل ازیں حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کا تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورتی اجلاس ہواجس میں اب تک کے اپوزیشن اور حکومت کے ساتھ روابط پر اعتماد میں لیا گیا اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق نے کل بھی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

47 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

1 hour ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

1 hour ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

1 hour ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

1 hour ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago