اسلام آبا د(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی بہن سیمی ایزدی وزیراعظم عمران خان کے حق میں بول پڑیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی جتنی مرضی کوشش کیوں نہ کر لیں ناکامی انکا مقدر بنے گی۔ انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں گے۔
سیمی ایزدی اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان کے لیے کھل کر حمایت کا اظہار کر چکی ہیں۔
انہوں نے ٹویٹر پر عمران خان کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنے قائد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اور ان کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔خیال رہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین کافی عرصے سے دوریاں ہیں۔یہاں تک کہ کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف میں ترین گروپ بھی سامنے آ گیا جس سے اختلافات کھل کرسامنے آ گئے۔
اس وقت وہ علاج کی غرض سے لندن میں موجو دہیں۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی آئندہ ہفتہ متوقع ہے جس کے بعد ترین گروپ کی جانب سے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے ناراض رہنما ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ترین گروپ کی آئندہ ہفتہ ہی ن لیگ کیساتھ ملاقات کا امکان ہے ، ترین گروپ کی پرویز الٰہی سے بھی ملاقات ہوگی، ان اہم ملاقاتوں سے قبل ترین گروپ کا مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں سیاسی ملاقاتوں پر تفصیلی مشاورت ہوگی،قوی امکان ہے کہ مشاورتی اجلاس جہانگیر ترین کی وطن واپسی کے فوری بعد بلایا جائے گا۔
یہ بھی اطلاعات زیر گردش تھیں کہ علیم خان اور جہانگیر ترین کے درمیان لندن میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں شخصیات نے مل کر آئندہ فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا تھا،ملاقات میں جہانگیر ترین اور علیم خان نے نمبرنگ سے متعلق بھی جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق معاملات پر غور کیا تھا۔
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…
ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…