شاہد خاقان عباسی ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش سے لاعلم نکلے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) سینئر نائب صدر وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش سے لاعلم نکلے . جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش میرے علم میں نہیں .

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت پوری کرنے کا مقصد نظر نہیں آتا، ہاں صوبائی اسمبلی موجود نہیں رہ سکتی .
شاہد خاقان نے کہا کہ بہتری اسی میں ہے کہ جلد از جلد الیکشن کے ذریعے عوام کے پاس جایا جائے اور اعتماد حاصل کیا جائے . انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں . وزیراعظم کی تبدیلی کے بعد 15 یا 16ماہ کے لیے مستقل حکومت بنانا میری سمجھ سے باہر ہے . عمران خان حکومت میں ایک چھوٹا سا عنصر ہیں .

ابھی تک پنجاب میں عدم اعتماد کی کوئی بات نہیں ہوئی .

شاہد خاقان نے کہا کہ امپائر کی بات کبھی نہیں کرتا، آئین کی بات کرتا ہوں، ملکی معاملات کا حل اسی میں ہے کہ فریش مینڈیٹ کے لیے عوام کے پاس جایا جائے . قبل ازیں شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نیجائز معاملات سامنے رکھے ہیں، اس پر بات ہوگی . ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ایم کیو ایم کی کراچی کے بارے میں ایک سوچ ہے جس سے ہم مکمل اتفاق کرتے ہیں، نوکریوں میں حصہ کراچی کے شہریوں کا حق ہے .
انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل اوروسائل سے متعلق ایم کیو ایم درست بات کررہی ہے، ایم کیو ایم نے جائز معاملات سامنے رکھے ہیں، اس پر بات ہوگی، صوبے میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ہم بات کریں گے . شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی پی کو اپوزیشن کے پلیٹ فارم پرآنے والی جماعتوں کے تحفظات کا ازالہ کرنا چاہیے . انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم کی پیپلز پارٹی اور شہبازشریف سے بات ہوئی ہے، اعلیٰ قیادت مشاورت کر کے ایم کیو ایم کو گارنٹی دے دے گی . ق لیگ کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مجھے علم نہیں (ق )لیگ نے وزارت اعلیٰ کی بات کی ہے . انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں