سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈوب گیا، 34سالہ شہزادی کے اچانک انتقال پر ہر کوئی غم سے نڈھال

ریاض (قدرت روزنامہ) شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں، روزنامہ جنگ میں شاہد نعیم کی شائع خبر کے مطابق شاہی اعلامیہ کے مطابق شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز کا انتقال ہوگیاہے، نماز جنازہ آج عصر کے بعد امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد ریاض میں ادا کی جائیگی۔ ایوان شاہی شہزادی نورہ بنت فیصل سعودی عرب میں گلوبل فیشن ہیروس کمپنی کی بانی اور ایگزیکٹیو چیئرپرسن تھیں، وہ سعودی الازیاۃ کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن بھی تھیں۔ اپریل 2018 ءمیں سعودی تاریخ میں پہلی بار سعودی فیشن ویک کا اہتمام محکمہ تفریحات کی شراکت سے کیا، شہزادی نورہ بنت فیصل

کوعربی کے علاوہ انگریزی، فرانسیسی اور جاپانی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔دوسری جانب سعودی عرب کی 34 سالہ شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز کی اچانک موت کے بعد دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات شاہی خاندان کو موصول ہورہے ہیں۔شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز کی پیدائش اپریل 1988 میں ہوئی ،شہزادی کی موت کی وجوہات نامعلوم ہیں۔شہزادی نے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ 17 دسمبر 2021 کو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ’سعودیہ 100 برانڈ‘ کی تشہیر کی تھی اور اس امید کا اظہار کیا تھا کہ فیشن میں دلچسپی رکھنے والے افراد اس میں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

Recent Posts

سنگین سیکیورٹی خدشات ، پنجاب کے کن 5اضلاع میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ کے 5 اضلاع…

6 hours ago

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…

6 hours ago

بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…

6 hours ago

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

6 hours ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

6 hours ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

6 hours ago