قرضے لے کر ملک نہیں چلا سکتے ،چیئرمین ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے چھٹکارے کا راستہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ڈاکٹر اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ قرضے لے کر ہم اپنا ملک نہیں چلا سکتے۔ ایوان صنعت و تجارت لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کا انتظار کرنے کی بجائے خود اپنی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورننس کے نظام کو بہتر بنانا ہے تاکہ اگلی نسلوں پر بوجھ نہ پڑے، ایف اے ٹی ایف کے عذاب سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنا

ہوگا، فیٹف کے عذاب کے باعث بہت سے سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا ہم پیسے تو کمائیں لیکن ٹیکس ادا نہ کریں، ٹیکس چوروں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، ہم قرض لیں اور ٹیکس ادا نہ کریں تو اس کا خمیازہ آئندہ نسلوں کو بھگتنا پڑے گا، کوئی دوسرا ملک ہمارے ملک کے اخراجات اٹھانے کو تیار نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے جعلی شناختی کارڈز پر اربوں روپے کی ٹیکس چوری کی جس کا نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا، عدالتوں میں اس وقت ساڑھے تین کھرب روپے کے کیسز التوا کا شکار ہیں۔

Recent Posts

کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا دانش کو رہائی کے بعد کن چیزوں کا سامنا ہوگا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا دانش کو ضمانت مل چکی ہے، اس…

6 mins ago

’پولیس اہلکاروں نے 2 ہزار روپے نکال لیے‘ پی ٹی آئی کے جلسے سے گرفتار 80 سالہ روشن بی بی کا الزام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 28 ستمبرکو لیاقت باغ میں احتجاج کے دوران گرفتار 80…

22 mins ago

ڈیرہ مراد جمالی: قیدیوں کی گاڑی میں گھس کر فائرنگ سے 2 قیدی ہلاک

3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس نے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں…

33 mins ago

سوزوکی کی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

25 فیصد ایڈوانس پیمنٹ ادا کر کے 36 ماہ کی آسان اقساط پر موٹر سائیکل…

35 mins ago

خوشخبری، سیمنٹ کی قیمت میں کمی ہو گئی

سیمنٹ کی بوری 1490 سے 1500 روپے کے درمیان فروخت ہو تی رہی اسلام آباد…

59 mins ago

معیشت بہتری کی جانب گامزن ، بنیادی اصلاحات کریں گے: محمد اورنگزیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہماری معیشت بہتری…

2 hours ago