سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رینجرز کی سکیورٹی فراہم کر دی گئی

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کر دی گئی . اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سیکیورٹی میں اضافہ ہوگیا، اسد قیصر کو رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کر دی گئی .

ذرائع کے مطابق اسد قیصر کو وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے . اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والے تصادم کے بعد یہ سیکیورٹی دی گئی . واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے ساتھ ساتھ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کخلا ف بھی تحریک عدم اعتماد لانیکا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیرداخلہ شیخ

رشیدنے کہا ہیکہ صورتحال کے پیش نظر کسی وقت بھی اسلام آباد میں فوج کو طلب کیا جاسکتاہے .

. .

متعلقہ خبریں