اسلام آباد(قدرت روزنامہ)“بڑوں کے ساتھ بچوں میں بھی قے اور اسہال کا مرض زور پکڑ گیا ہے۔ روزانہ 40 سے 50 فیصد بچے ڈائیریا کے سبب اسپتال لائے جارہے ہیں جن میں سے 15 سے 20 فیصد بچوں کو اسپتال میں داخل کرنا پڑتا ہے“
یہ کہنا ہے کراچی کے اسپتال قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈاکٹر محبوب نوناڑی کا۔ ڈاکٹر محبوب نے سماء ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ بچے تیزی سے ڈائیریا کا شکار ہورہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں سماء ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق مختلف اسپتالوں میں قے اور اسہال کے مریضوں کی تعداد اچانک بڑھ گئی ہے۔ سول اسپتال حیدرآباد کے ڈاکٹر معصوم نقشبندی کا کہنا ہے کہ “پچھلے دو سالوں میں ڈائیریا کے کیسز بہت کم تھے لیکن اب اچانک ان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ لوگوں کا ہاتھ نہ دھونا ہے۔
دودھ کی بوتل ڈائریا کی بڑی وجہ
بچوں کی بیماری کے ماہر ڈاکٹر اظہر چغتائی کا کہنا ہے کہ موسم بدلتا ہے تو مختلف وائرس ڈائیریا کی وجہ بنتے ہیں۔ یہ سلسلہ گست تک جاری رہ سکتا ہے۔ ڈاکٹر چغتائی نے آلودہ پانی کے علاوہ دودھ کی بوتل کو بھی مرض کی بڑی وجہ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ جو بچے فیڈر پیتے ہیں ان میں ڈائریا کا مرض زیادہ پایا جاتا ہے اس لئے ڈاکٹر صاحب نے ماؤں کو ہدایت کی کہ ایک سال سے بڑے بچوں کو بغیر کسی مجبوری کے دودھ کی بوتل بالکل نہ دیں یہ نہ صرف جراثیم کو اپنی طرف متوجہ کرکے بچوں میں قے اور دست کی وجہ بنتی ہیں بلکہ ان سے بچوں کا گلا، کان اور دانت بھی خراب ہوجاتے ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق اگر دود کی بوتل دینی ہو تو کوشش کریں کہ بوتل پلاسٹک کے بجائے کانچ کی ہو، ہر دو ہفتے بعد نپل تبدیل کیا جائے اور بہت دیر تک نہ ابالا جائے۔
3 ماہ کے بچے کو بھی ڈائریا کی صورت میں او آر ایس دیا جاسکتا ہے
اگر بچوں کو ڈائریا کا مرض لاحق ہوجائے تو انھیں بروقت او آر ایس دینا شروع کردینا چاہئیے۔ ڈاکٹر کے مطابق 3 ماہ کے بچوں کو بھی او آر ایس دیا جاسکتا ہے لیکن مقدار کے حوالے سے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا لازمی ہے۔
ڈائریا سے بچنے کے لئے ضروری ہدایات
ڈائریا کی وبا کے حوالے سے آغا خان اسپتال نے الرٹ جاری کیا ہے اور گندے پانی اور باسی کھانے کو اس کی وجہ قرار دیا ہے۔ اس وباء سے بچنے کے لئے پینے کا پانی ایک منٹ تک ابال کر استعمال کریں۔ گوشت کھا رہے ہیں تو اس کا مکمل طور پر پک جانے کو یقینی بنائیں۔ باتھ روم سے باہر آنے اور کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔ تازہ اور گھر کا کھانا کھانا کھائیں۔ پھل، سبزیاں تازی اور صاف پانی میں دھو کر استعمال کریں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…