نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خاتون نکاح خواں نے نکاح پڑھا کر مثال قائم کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے تیسرے صدر ڈاکٹر ذاکر حسین کی رہائش گاہ پر ان کے پڑنواسے کا نکاح بھارتی خواتین
کے حقوق کے لیے کام کرنے والی معروف سماجی کارکن اور ماہر تعلیم ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید نے پڑھایا۔جبران ریحان رحمٰن اور ارسلا علی کا نکاح جمعہ کے روز منعقد کیا گیا جس میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔اس نکاح کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں روائتی طور پر کسی مرد قاضی نے نکاح نہیں پڑھایا بلکہ ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید نے قاضی کی حیثیت سے خطبہ نکاح پڑھا اور گواہوں کی موجودگی میں دلہن دلہا سے ایجاب و قبول کروایا۔خاتون نکاح خواں کا کہنا ہے ایک خاتون ’قاضی‘ سے نکاح پڑھوانے کا خیال اصل میں دلہن کو آیا تھا جس خیال کا دولہے نے خیر مقدم کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں خاتون قاضی کا کوئی تصور نہیں ہے اس لیے ہم ایک نئی شروعات کرنا چاہتے ہیں اور جب ہم برابری کی بات کرتے ہیں تو پھر خاتون قاضی کیوں نہیں؟
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…