اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی
کے اجلاس میں ہماری سو فیصد حاضری تھی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔’تحریک عدم اعتماد والے دن انہیں پارلیمنٹ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی‘پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہماری نمبرز گیم ہماری تحریک عدم اعتماد جمع کروانے سے پہلے ہی پوری تھی، تحریک عدم اعتماد والے دن انہیں پارلیمنٹ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا، عشائیہ میں مسلم لیگ (ن) کے 84 ارکان شریک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپوزیشن سے مل کر تحریک عدم اعتماد کامیاب بنائے گی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…