اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ٹی وی کم دیکھیں گے تو ٹینشن کم ہوگی، چند دنوں کی بات ہے مسائل جلد حل ہوجائیں گے .
وزیر اعظم کے مشیر ایوب آفریدی کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مسلمانوں کی صحیح نمائندگی کی، دنیا کو بتایا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اوورسیز پاکستانیز کے ساتھ محبت اور احترام کا رشتہ ہے .
انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پاکستان کی پہچان پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانیز کی وجہ سے ہے .
اسد قیصر نے کہا کہ قانون سازی میں مسائل ہیں کیونکہ سینیٹ میں اکثریت نہیں رکھتے، اکثریت نہ ہو نے کی وجہ سے قانون سازی میں مسائل ہیں . اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اوورسیز کورٹس پر بھی جلد کام شروع ہوگا جس سے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے . سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں آئی ٹی اور ایگریکلچر کو بھی شامل کیا گیا .
. .