سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا ، جوڑ توڑ کیلئے حکومت ، اتحادیوں اور اپوزیشن کے اہم اجلاس آج ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں  سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا ، جوڑ توڑ  کیلئے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے آج پھر غیر معمولی اجلاس طلب کر لئے .

آج حکومت کے دو اہم اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان  چودھری شجاعت حسین کی میزبانی میں اہم ملاقات ہو گی جس میں اہم ترین فیصلے لئے جانے کی توقع ہے .

 

دوسری جانب آج حکومتی جماعت کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کے بھی چودھری برادران سے براہ راست مذاکرات کا قوی امکان ہے ، حکومتی اتحادیوں کی جانب سے  24 گھنٹے میں سیاسی مستقبل سے متعلق فیصلہ متوقع ہے .

 نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ   اپوزیشن بھی آج شام کو عشایے پر اکٹھی ہو رہی ہے جس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کو شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ،  سپیکر پنجاب اسمبلی  چودھری پرویز الٰہی اپوزیشن لیڈر کے عشائیہ میں شرکت کا عندیہ دے چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں