سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا ، جوڑ توڑ کیلئے حکومت ، اتحادیوں اور اپوزیشن کے اہم اجلاس آج ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں  سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا ، جوڑ توڑ  کیلئے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے آج پھر غیر معمولی اجلاس طلب کر لئے ۔

آج حکومت کے دو اہم اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان  چودھری شجاعت حسین کی میزبانی میں اہم ملاقات ہو گی جس میں اہم ترین فیصلے لئے جانے کی توقع ہے ۔ 

دوسری جانب آج حکومتی جماعت کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کے بھی چودھری برادران سے براہ راست مذاکرات کا قوی امکان ہے ، حکومتی اتحادیوں کی جانب سے  24 گھنٹے میں سیاسی مستقبل سے متعلق فیصلہ متوقع ہے ۔

 نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ   اپوزیشن بھی آج شام کو عشایے پر اکٹھی ہو رہی ہے جس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کو شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ،  سپیکر پنجاب اسمبلی  چودھری پرویز الٰہی اپوزیشن لیڈر کے عشائیہ میں شرکت کا عندیہ دے چکے ہیں ۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کے عہدیدارغیرقانونی حراست سے بازیاب،ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عدالتی بیلف نے تھانہ سول لائن میں چھاپہ مار کر غیرقانونی حراست میں رکھے…

42 mins ago

مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

52 mins ago

وزیراعظم سے ذاکر نائیک کی ملاقات، ‘امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے’

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آمد پر…

1 hour ago

سرکاری ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ…

1 hour ago

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

تل ابیب(قدرت روزنامہ) اسرائیل نے ایرانی حملے کی مذمت نہ کرنے کا الزام عائد کرکے…

1 hour ago

عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے…

1 hour ago