شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کی انتظامیہ سے فاسٹ باولر زمان خان کیلئے نیا گھر بنوانے کی درخواست کی تو کیا ہوا؟

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی درخواست پر ٹیم کے فاسٹ باولر زمان خان کیلئے آزاد کشمیر میں نیا گھر تعمیر کروانے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعلان قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا کی جانب سے زمان خان کے اعزاز میں سجائی گئی ایک تقریب کے دوران کیا گیا جہاں کرکٹر کے والد بھی موجود تھے۔ثمین رانا نے اس موقع پر زمان خان کی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو اس پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ وہ ملکی و غیر ملکی بڑے کھلاڑیوں کے درمیان تھا پھر بھی اس نے اپنی الگ پہچان بنائی، محنت سے پوری ٹیم کا ساتھ دیا، ہماری خواہش تھی کہ اس کے گھر آئیں اور اس کے والد سے ملاقات کرکے شکریہ ادا کریں۔

سی او او قلندرز نے کہا کہ زمان کی وجہ سے قلندرز کو 6 سال بعد ٹرافی ملی، وہ ایسا بچہ ہے جس نے اس ٹورنامنٹ میں دو میچز اکیلے ہی جتا دیے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں آنے سے قبل ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی فون کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے درخواست کی کہ زمان کے پاس پکا مکان نہیں ہے، اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کے لیے گھر تعمیر کیا جائے گا۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کے عہدیدارغیرقانونی حراست سے بازیاب،ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عدالتی بیلف نے تھانہ سول لائن میں چھاپہ مار کر غیرقانونی حراست میں رکھے…

36 mins ago

مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

46 mins ago

وزیراعظم سے ذاکر نائیک کی ملاقات، ‘امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے’

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آمد پر…

55 mins ago

سرکاری ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ…

1 hour ago

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

تل ابیب(قدرت روزنامہ) اسرائیل نے ایرانی حملے کی مذمت نہ کرنے کا الزام عائد کرکے…

1 hour ago

عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے…

1 hour ago