اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاہ محمود قریشی نے بلاول اور آصف زرداری پر لوگوں کو خریدنے کا الزام لگا دیا . انہوں نے کہا کہ ارکان کی جو قیمت لگائی جا رہی ہے، اس سے باخبر ہیں .
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن آئینی ادارے ہیں، دونوں ادارے اپنی آئینی ذمہ داریاں سمجھتے ہیں، بلاول کو تجویز ہے قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا ان کے شایان شان نہیں، تحریک عدم اعتماد کا سیاسی، جمہوری اور آئین کی روح کے مطابق مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کو شکست دیں گے، آئین سب کیلئے مقدس ہے اور ہم سب آئین کے پابند ہیں .
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول سے سوال ہے کیا آپ آئین کا احترام کر رہے ہیں، بلاول جب آپ اور آپ کے ابو نوٹوں کے تھیلے لئے دروازوں پر دستک دے رہے ہیں، یہ آئین کی پاسداری ہے، جانتے ہیں کس نے کس سے رابطہ کیا، پوری طرح باخبر ہیں بے خبر نہیں، جنہیں رابطہ کیا گیا انہوں نے ہمیں آکر بتایا، میری جماعت کو اتحادیوں پر مکمل اعتماد ہے، اتحادی بہت وضع دار لوگ ہیں، مختلف نشیب و فراز میں ہمارا بڑا ساتھ دیا، سیاسی مخالفین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا .
. .