شاہ محمود قریشی کا بلاول اور آصف زرداری پر لوگوں کو خریدنے کا الزام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاہ محمود قریشی نے بلاول اور آصف زرداری پر لوگوں کو خریدنے کا الزام لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ارکان کی جو قیمت لگائی جا رہی ہے، اس سے باخبر ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن آئینی ادارے ہیں، دونوں ادارے اپنی آئینی ذمہ داریاں سمجھتے ہیں، بلاول کو تجویز ہے قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا ان کے شایان شان نہیں، تحریک عدم اعتماد کا سیاسی، جمہوری اور آئین کی روح کے مطابق مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کو شکست دیں گے، آئین سب کیلئے مقدس ہے اور ہم سب آئین کے پابند ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول سے سوال ہے کیا آپ آئین کا احترام کر رہے ہیں، بلاول جب آپ اور آپ کے ابو نوٹوں کے تھیلے لئے دروازوں پر دستک دے رہے ہیں، یہ آئین کی پاسداری ہے، جانتے ہیں کس نے کس سے رابطہ کیا، پوری طرح باخبر ہیں بے خبر نہیں، جنہیں رابطہ کیا گیا انہوں نے ہمیں آکر بتایا، میری جماعت کو اتحادیوں پر مکمل اعتماد ہے، اتحادی بہت وضع دار لوگ ہیں، مختلف نشیب و فراز میں ہمارا بڑا ساتھ دیا، سیاسی مخالفین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کے عہدیدارغیرقانونی حراست سے بازیاب،ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عدالتی بیلف نے تھانہ سول لائن میں چھاپہ مار کر غیرقانونی حراست میں رکھے…

40 mins ago

مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

49 mins ago

وزیراعظم سے ذاکر نائیک کی ملاقات، ‘امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے’

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آمد پر…

59 mins ago

سرکاری ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ…

1 hour ago

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

تل ابیب(قدرت روزنامہ) اسرائیل نے ایرانی حملے کی مذمت نہ کرنے کا الزام عائد کرکے…

1 hour ago

عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے…

1 hour ago