علیم خان کو منانے کے لئے وفاقی وزراء اور مشترکہ دوست سرگرم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)علیم خان کو منانے کے لئے وفاقی وزراء اور مشترکہ دوست سرگرم ہو گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان کو منانے اور تحفظات دور کرنے کے لئے وفاقی وزراء نے رابطے تیز کردیئے ہیں، اور حکومت اور علیم خان کے مشترکہ دوست سرگرم ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری، پرویز خٹک اور عامر کیانی نے علیم خان سے بیک ڈور رابطے کئے، تاہم علیم خان خاموشی سے آئندہ لائحہ عمل کی صف بندی میں مصروف ہیں اور اہم سیاسی فیصلے کے لئے ترین گروپ کی حتمی

حکمت عملی کے منتظر ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ سے راہیں جدا کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، اس بات کا دعویٰ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے کیا، نجی ٹی وی کے مطابق ترین گروپ کی علیم خان سے اُن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات ناکام رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ ملاقات ترین گروپ کے سخت گیر اراکین کی وجہ سے علیم خان گروپ کی دوریاں مٹ نہ سکیں، جس کے بعد علیم خان نے اپنی سیاسی حکمت عملی اور سرگرمیوں کو ترین گروپ سے علیحدہ کرلیا اور وہ ملاقاتوں کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں نے لندن سے واپس آنے والے سینئر رہنما عبدالعلیم خان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے کے موقف پر اتفاق کیا۔ جہانگیر ترین گروپ کے رہنما سعید اکبر نوانی، عو ن چوہدری اور دیگر نے لندن سے وطن واپس پہنچنے والے عبد العلیم خان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر خالد محمود،عائشہ نواز چوہدری،ہارون گل بھی شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے موقف اور سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کے عہدیدارغیرقانونی حراست سے بازیاب،ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عدالتی بیلف نے تھانہ سول لائن میں چھاپہ مار کر غیرقانونی حراست میں رکھے…

39 mins ago

مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

49 mins ago

وزیراعظم سے ذاکر نائیک کی ملاقات، ‘امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے’

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آمد پر…

58 mins ago

سرکاری ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ…

1 hour ago

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

تل ابیب(قدرت روزنامہ) اسرائیل نے ایرانی حملے کی مذمت نہ کرنے کا الزام عائد کرکے…

1 hour ago

عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے…

1 hour ago