اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ پر چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی . سپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک ووٹنگ سے قبل ناکام بنانے کے لیے صادق سنجرانی سے مشاورت کی .
اسد قیصر تحریک عدم اعتماد کو رولنگ کے ذریعے ناکام بنانا چاہتے ہیں . ذرائع اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسد قیصر چیئرمین سینیٹ کی 23 جولائی 2019 کی رولنگ کا استعمال اسمبلی میں کرنے کے خواہاں ہیں ، صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین سینیٹ تین سال پہلے رولنگ دی تھی . رولنگ کے
مطابق چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے ریکوزیشن اجلاس طلب نہیں کیا جا سکتا . سپیکر اسی رولنگ کو بنیاد بنا کر عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے کے لیے مشاورت کر رہے ہیں . ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے انھیں اس حوالے سے کوئی ایڈوائس نہیں دی . ایڈوائس نہ دینے کی وجہ سینیٹ اور اسمبلی قواعد کا بعض امور پر مختلف ہونا ہے، کسی بھی سپیکر نے ماضی میں اس حوالے سے کوئی رولنگ نہیں دی . قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھی سینیٹ رولنگ کی بنیاد پر عدم اعتماد کی تحریک کو ووٹنگ سے قبل مسترد کرنے کے حق میں نہیں .
. .