اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ پر چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔ سپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک ووٹنگ سے قبل ناکام بنانے کے لیے صادق سنجرانی سے مشاورت کی ۔ اسد قیصر تحریک عدم اعتماد کو رولنگ کے ذریعے ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ ذرائع اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسد قیصر چیئرمین سینیٹ کی 23 جولائی 2019 کی رولنگ کا استعمال اسمبلی میں کرنے کے خواہاں ہیں ، صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین سینیٹ تین سال پہلے رولنگ دی تھی۔ رولنگ کے
مطابق چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے ریکوزیشن اجلاس طلب نہیں کیا جا سکتا۔ سپیکر اسی رولنگ کو بنیاد بنا کر عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے کے لیے مشاورت کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے انھیں اس حوالے سے کوئی ایڈوائس نہیں دی۔ ایڈوائس نہ دینے کی وجہ سینیٹ اور اسمبلی قواعد کا بعض امور پر مختلف ہونا ہے، کسی بھی سپیکر نے ماضی میں اس حوالے سے کوئی رولنگ نہیں دی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھی سینیٹ رولنگ کی بنیاد پر عدم اعتماد کی تحریک کو ووٹنگ سے قبل مسترد کرنے کے حق میں نہیں۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…
لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…