عمران خان پاکستان کی ضرورت ہے ،ق لیگ پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی ہے،اسد عمر کا بھی ق لیگ پر کاری وار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہاہے کہ پاکستان کو اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے ، کامیابی کیلئے ملک کو متحد ہونا ضروری ہے ، (ن)لیگ جی ٹی روڈ اور پیپلز پارٹی اندرون سندھ کی پارٹی ہے ،پاکستانی عوام عمران خان کے عاشق ہیں ،تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی ۔ اوورسیزپاکستانیزکنوونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک مشکل ملک ہے،اندرونی چیلنجزکا سامنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ روس اورامریکہ افغانستان میں گئے توپاکستان کوشدید نقصان ہوا،مشکل حالات میں پاکستانیوں نے مقابلہ کرنا ہے ،کامیابی کیلئے ملک کو متحد ہونا ضروری ہے ۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے

کہاکہ بل گیٹس نے واپس جانے کے بعد مجھے خط لکھا ہے۔اسد عمر نے کہاکہ پاکستان نے ثابت کیاملکرکسی بھی مشکل کا سامنا کرسکتے ہیں،ملک کے اندرمسلم لیگ ن بنیادی طورپرجی ٹی روڈ کی پارٹی ہے۔ق لیگ پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی ہے،جبکہ پیپلز پارٹی اندرونی سندھ کی پارٹی ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف خیبرسے کراچی تک کی پارٹی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستانی عوام عمران خان کے عاشق ہیں ،پی ٹی آئی 2018 میں سب سیزیادہ ووٹ لینے والی پارٹی ہے،عمران خان واحد شخصیت ہیں جنہوں نے ملک کومتحد کیا ہوا ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ عمران خان کی حکومت تمام ریاستی ادارے کیلئے ملکرکام کررہی ہے،ماضی میں حکومتوں نے اداروں کواپنے مفادات کیلئے استعمال کیا ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ ہماری حکومت کسی ملک کیساتھ حالات خراب نہیں کرنا چاہتے ،عمران خان نے وہ فیصلہ کرنا ہے جو قوم کی ضرورت ہے ،اس لیے سب سے پہلے گھرانا نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی ۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کے عہدیدارغیرقانونی حراست سے بازیاب،ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عدالتی بیلف نے تھانہ سول لائن میں چھاپہ مار کر غیرقانونی حراست میں رکھے…

40 mins ago

مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

50 mins ago

وزیراعظم سے ذاکر نائیک کی ملاقات، ‘امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے’

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آمد پر…

59 mins ago

سرکاری ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ…

1 hour ago

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

تل ابیب(قدرت روزنامہ) اسرائیل نے ایرانی حملے کی مذمت نہ کرنے کا الزام عائد کرکے…

1 hour ago

عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے…

1 hour ago