اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معا ملہ پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر اسد قیصر کو سوالات کا جواب دے دیا، سپیکر نے سوال اٹھایا کیا منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے سے روک سکتا ہوں؟ اسمبلی شعبہ قانون سازی نے جواب میں کہا کسی بھی رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جاسکتا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا معاملے پر سپیکر اسد قیصر کو قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی نے سوالات کا جواب دے دیا، سپیکر نے پوچھا کہ کیا میرے پاس منحرف اراکین کو ووٹ ڈالنے سے
روکنے کا اختیار ہے، شعبہ قانون سازی نے جواب دیا کہ کسی بھی رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جا سکتا، کوئی بھی رکن پارٹی پالیسی کے خلاف جاتا ہے تو کاروائی اس کے ایکٹ کے بعد ہوگی، آئین کا آرٹیکل 63 ون اے بالکل واضح ہے، سپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے پوچھا کہ وزیراعظم یا پارٹی چیف وہپ مجھے مشکوک اراکین کے نام بھجوائے تو پھر کیا ایکشن ہوسکتا ہے، سیکرٹریٹ نے جواب دیا کہ آپ کا کردار پارٹی چیئرمین کی طرف سے باضابط ڈیکلریشن موصول ہونے کے بعد شروع ہوگا۔سپیکر اسد قیصر نے پوچھا کہ کیا منحرف اراکین سے متعلق ایوان میں ووٹنگ سے پہلے رولنگ دی جا سکتی ہے، شعبہ قانون سازی نے جواب دیا کہ رولنگ دینا سپیکر کا اختیار ہے تاہم اس معاملے پر آئین و قانون واضح ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی ماحولیاتی تغیرات کی لپیٹ میں ہے،…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو…