کیا جاوید آفریدی پاکستان میں ’ایپل‘ کمپنی متعارف کرانے جارہے ہیں ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے سوشل میڈیا پر صارف کے سوال کے جواب نے مداحوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔جاوید آفریدی کی وجہ شہرت صرف پشاور زلمی ہی نہیں بلکہ
وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اس کے علاوہ بین الاقوامی کمپنیوں کو پاکستان میں لانے سے متعلق بھی مشہور ہیں۔اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے جس میں ٹوئٹر پر ایک پاکستانی ملٹی میڈیا خاتون صحافی کی جانب سے جاوید آفریدی سے ازراہ مذاق مطالبہ کیا گیا کہ ’براہ کرم آئی فون کمپنی کی فیکٹری (iPhone assembling plant) پاکستان میں لائیں۔‘اس مطالبے پر حیران کن طور پر جاوید آفریدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی سے ایپل کمپنی کو پاکستان لانے سے متعلق آئی فون کمپنی سے رابطے اور کوشش میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں زیر گردش تھیں کہ جاوید آفریدی دنیا کے بہترین فٹبال کلب چیلسی کو اُس کے روسی مالک سے خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم انہوں نے خود اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کے عہدیدارغیرقانونی حراست سے بازیاب،ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عدالتی بیلف نے تھانہ سول لائن میں چھاپہ مار کر غیرقانونی حراست میں رکھے…

43 mins ago

مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

52 mins ago

وزیراعظم سے ذاکر نائیک کی ملاقات، ‘امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے’

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آمد پر…

1 hour ago

سرکاری ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ…

1 hour ago

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

تل ابیب(قدرت روزنامہ) اسرائیل نے ایرانی حملے کی مذمت نہ کرنے کا الزام عائد کرکے…

1 hour ago

عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے…

1 hour ago