گلگت بلتستان میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

پشاور (قدرت روزنامہ) سیاح گلگت بلتستان کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز نہیں ہو سکیں گے، حکومت نے گلگت بلتستان میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق موسمی حالات کے پیش نظر گلگت بلتستان میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔گلگت بلتستان کے موسم کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کمشنر نے سیاحوں پر پابند عائد کی، متعلقہ اداروں کو پابندی پر عمل درآمد کرانے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔
کمشنر دیامر استور ڈویژن نے بابوسر اور تھور چیک پوسٹ پر سیاحوں کو روکنے کی ہدایت کردی۔اس ضمن میں کمشنر نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ بابوسر ٹاپ اور تھور چیک پوسٹ کو سیاحوں کے لیے بند کردیا جائے تاکہ کوئی بھی سیاح ان حدود میں داخل نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخواہ نے عیدالاضحیٰ پر سیاحت سے 66 ارب کما لیے تھے۔ عیدالاضحیٰ پر سیاحتی مقامات پر27 لاکھ سے زائد افراد کی آمد ہوئی، لاکھوں کی تعداد میں سیاح اب بھی سیاحتی مقامات میں سیروتفریح کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے عید الاضحیٰ پر سیاحوں کی آمد اور کاروبار سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے تحت عید الاضحیٰ پر سیاحتی مقامات پر27 لاکھ سے زائد افراد آئے، لاکھوں سیاحوں کی آمد سے 66 ارب روپے کا کاروبار ہوا۔سیاحت سے مقامی معیشت کو بھی 27 ارب سے زائد کا فائدہ ہوا۔ عید الاضحیٰ کے صرف 4 دنوں میں مجموعی طور پر27 لاکھ 70 ہزارسیاحوں کی آمد ہوئی۔
ان سیاحوں میں سوات میں 10 لاکھ 50 سے زائد ، گلیات میں 10 لاکھ اور کمراٹ میں ایک لاکھ 20 ہزار سیاحوں نے رخ کیا۔وادی کاغان میں7 لاکھ سے زائد جبکہ چترال 50 ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی۔ عید کے دنوں میں صوبے کے بالائی علاقوں میں سیاحوں کی آمد سے مقامی لوگوں کے روزگار اور آمدن میں بھی اضافہ ہوا جبکہ لاکھوں کی تعداد میں سیاح اب بھی صوبے کے سیاحتی مقامات میں سیر وتفریح کر رہے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

43 mins ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

55 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

1 hour ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

1 hour ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

2 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

2 hours ago